ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرکاش جاوڈیکراورمینکاگاندھی کی میٹنگ ملتوی

پرکاش جاوڈیکراورمینکاگاندھی کی میٹنگ ملتوی

Wed, 13 Sep 2017 23:06:47    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی دارالحکومت خطہ کے اسکولوں میں بچوں کے قتل اور عصمت دری کے واقعات کے مدنظرانسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر اور خواتین اور بہبوداطفال کی وزیر مینکا گاندھی کی مجوزہ میٹنگ آج ملتوی ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوئی ہے اور بعد میں ہوگی لیکن اگلی میٹنگ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ناگزیر اسباب کی بنا پر یہ میٹنگ ملتوی کی گئی ہے لیکن ذرائع نے ان اسباب کی وضاحت نہیں کی۔


Share: